مریم نوازکی محنت سےپنجاب میں بہتری نظرآرہی ہے،نوازشریف

0
13

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نےکہاہےکہ الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم نوازشریف سےاراکین پنجاب اسمبلی نےملاقات کی ،ملاقات کرنے والوں میں راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین کے ارکان شامل تھے۔
ملاقات کےدوران ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر غور کیا گیا۔
اراکین سےگفتگوکرتےہوئےسابق وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں ۔

Leave a reply