میٹا کاصارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی سے مدد لینے کا فیصلہ

سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم خبر، میٹا نےصارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے صارفین کی اصل عمر کی تصدیق کرنے کیلئے اے آئی کا سہارا لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹولز سے صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے۔انسٹاگرام ایپلی کیشن اپنے صارفین کی درست عمر کا پتہ لگانے کیلئے اے آئی کا استعمال کرے گی، اگر صارف اپنی غلط عمر ڈالے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین (teen) اکاؤنٹس میں منتقل کردے گا۔
انسٹاگرام نے عمر کا تعین کرنے کے حوالے سے اعلان 2024 میں کیا تھا، کیونکہ یہ اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کیلئے ہیں۔ میٹا کی جانب سے کم عمر نوجوانوں کے تحفظ کیلئے ایسے اکاؤنٹس میں مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ اگر شک ہوا کہ کوئی اکاؤنٹ کم عمر صارف کا ہے تو عمر کی فوری تصدیق کی جائے گی اور اکاؤنٹ کو پابندیوں والی سیٹنگز میں منتقل کر دیا جائے گا۔
میٹا نے پیشگی تسلیم کیا ہے کہ اے آئی سسٹم غلطیاں کرسکتا ہے اور صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو پھر ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ہم چند عرصے سے عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں، مگر اب اس پر مکمل طور پر انحصار کیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آج بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
مئی 3, 2024 -
متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون کے نفاذ کا فیصلہ
اکتوبر 31, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔