میں الیکشن کمیشن کی مرضی کےمطابق چلنا چاہتا ہوں: فواد چودھری

0
73

سابق وفاقی وزیرفوادچودھری نےکہاہےکہ میں الیکشن کمیشن کی مرضی کےمطابق چلناچاہتاہوں۔
توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی،ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔سابق وفاقی وزیرفوادچودھری پیش ہوئے۔
فوادچودھری کاکہناتھاکہ میں الیکشن کمیشن کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں۔ جس طرح الیکشن کمیشن نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو معاف کیا مجھے بھی معاف کردیں۔
ممبرسندھ نثاردرانی نےکہاکہ آپ چاہتے آپ کے کیے کی کسی اور کو سزا ملے۔
فوادچودھری نےکہاکہ میں معافی نامہ جمع کرا دوں گا۔ الیکشن کمیشن معاملے کو آج ہی ختم کرے ۔
الیکشن کمیشن نےکہاکہ آپ معافی نامہ جمع کرائیں پھر دیکھتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply