نائیجیریاکےوسطی علاقےمیں آئل ٹینکرکی کارسےٹکرکےنتیجےمیں زور دار دھماکہ ہوا جس سے48 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق نائیجیریاکی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نےبتایاکہ وسطی علاقےمیں آئل ٹینکراورکارکےدرمیان تصادم ہونےسے زور دار دھماکا ہوا ،حادثےمیں 48افرادجان کی بازی ہارگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق مسافروں اورمویشیوں کولےکرجانےوالی گاڑی سےآئل ٹینکرٹکراگیاجس کےنتیجےمیں زورداردھماکاہوجس سےمتعددگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔
نائیجیریاکی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کےترجمان کاکہناہےکہ حادثے کی اطلاع ملتےہی مقامی انتظامیہ فوری طورپرامدادی کارروئیوں کےلئے جائےحادثہ پرروانہ ہوئی۔امدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائیجیریا کی سرکاری کمپنی این این پی سی لمیٹڈ نے گزشتہ ہفتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 39 فیصد اضافہ کردیا تھا جو ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسرا بڑا اضافہ تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باوجود پیٹرول کی قلت کا خاتمہ نہیں ہوا تھا اور ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں پیٹرول پمپس میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ رہی تھیں۔
ادب کانوبیل انعام:پہلی بارجنوبی کوریاکی خاتون کےنام
اکتوبر 11, 2024حکومت آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔