پاکستان ٹوڈے: نظام شمسی میں چھپے سیارے کے مزید شواہد دریافت۔
تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے شواہد سے پتا چلتا ہے کہ ہمارےنظام شمسی میں کوئی پوشیدہ سیارہ یقیناً موجود ہے، یعنی نئی تحقیق نظام شمسی میںنویں سیارہ کی موجودگی کامضبوط ثبوت ہے۔برسوں سے کچھ ماہرین فلکیات کا دعویٰ تھا کہ ہمارے نظام شمسی کے کنارے پر غیر معمولی رویہ کسی غیر دریافت شدہ سیارے کی طرف اشارہ ہے۔
اس نظریہ کو مقبول بنانےوالے ماہر فلکیات کونسٹنٹین بوگاٹن کا اب دعویٰ ہے کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے مزید شواہددریافت کیے ہیں کہ نواں سیارہ موجود ہے۔ سائنسدانوں نے ان اشیا کا مطالعہ کیا جن کی حرکت نیپچون کے مدار کی وجہ سے غیر مستحکم ہے۔ یہ عدم استحکام انہیں سمجھنا مشکل بنا دیتا ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے نظام شمسی کے آٹھویں سیارے نیپچون سے آگے اور نظام شمسی کے کنارے پر موجود اشیا کا جائزہ لیا۔یوںنظام شمسی میں چھپے سیارے کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔