نیویارک میں پاک بھارت میچ کیلئے اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

0
68

نیویارک:(پاکستان ٹوڈے) نیویارک کے نساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 جون کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ شیڈول ہے۔

ایونٹ کے آغاز میں 60 روز باقی ہیں اور کرکٹ کے اس سب سے بڑے ایونٹ کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت جمعرات 4 اپریل کو صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ شائقین اب نیو یارک کے ناساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 6میچوں کے لیے اضافی محدود ٹکٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

اسٹیڈیم میں بھارت کے تمام گروپ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہوگا۔

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ خوشی ہے تعمیراتی کام منصوبے کے مطابق چل رہا ہے، نساو کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن شروع ہونے میں 2 ماہ سے بھی کم وقت ہے۔

آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایسٹ اور ویسٹ اسٹینڈز مکمل ہونے کے قریب ہیں جب کہ نارتھ اور ساؤتھ اینڈز پر پریمیئم ہاسپٹیلیٹی اور میڈیا پویلینز کی تعمیر جاری ہے،  اسٹیڈیم میں 24 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 

 

Leave a reply