نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

0
23

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) اضافے کا بجلی صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا

نیپرا نے اضافے کی منظوری رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی, نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی، جون2024 میں بجلی صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 90۔ پیسے کی وصولی ہوگی، نیپرا کا فیصلہ

جولائی میں فی یونٹ 93 پیسے کے حساب سے وصولیاں کی جائیں گی،اگست میں بھی فی یونٹ 93 پیسے کی وصولیاں کی جائیں گی۔

Leave a reply