
دنیا کی مقبول ترین اور انسٹنٹ ایپلی کیشن نے مئی 2024 میں واٹس ایپ کمیونٹیز کیلئے ایونٹس نامی فیچر متعارف کرایا تھا۔ اب اس فیچر کو ایسے گروپس کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے، جو کسی کمیونٹی کا حصہ نہیں۔
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کے اس نئے فیچر سے صارفین کو کسی گروپ چیٹ کے دوران ایونٹ آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی،یعنی صارفین کیلئے اکٹھے کسی کام یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا اور دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ہر فرد کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ فیچر کو استعمال کرسکے گا اور گروپ میں شامل ہر فرد اس کو دیکھ سکے گا۔ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج میں بھی رکھا جائے گا، جبکہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
ایونٹس تک رسائی کسی گروپ چیٹ میں پیپر کلپ آئیکون پر کلک کرنے سے ہوگی۔کمپنی کے مطابق گروپ ایونٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے، تاہم واٹس ایپ نے یہ اعلان نہیں کیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یوٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت متعارف
فروری 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ2کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
جنوری 20, 2025 -
سونےکی قیمت میں کمی
جولائی 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔