وزیراعظم شہبازشریف کی فلسطینی صدرسےملاقات:غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال
وزیراعظم شہبازشریف نےفلسطینی صدرمحمودعباس سےملاقات کی،شہبازشریف نےکہاہےکہ اسرائیل کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کوروکناہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس میں شرکت کےلئے امریکامیں موجودہیں،جہاں پردیگرممالک کےحکمران بھی موجودہیں۔نیویارک میں وزیراعظم شہبازشریف سےفلسطینی صدرمحمودعباس کی اہم ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ایک سال کے دوران 41 ہزار مظلوم فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، ان کے گھر تباہ کیے گئے۔ اسرائیل فلسطین کے عوام کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ صہیونی فورسز نے شہر، دیہات، ہسپتال، سکول اور بنیادی ڈھانچہ مکمل تباہ کردیا، تاریخ نے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی جو فلسطین میں کی گئی۔وقت آگیا ہے سب اکھٹے ہوکر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں، اقوام عالم فلسطین کی آزاد ریاست کی تکمیل یقینی بنائے کیوں کہ آزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اُن کاکہناتھاکہ فلسطین کے معاملے کو طوالت دی گئی جس سے دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے جبکہ فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں، صبر اور استقامت رائیگاں نہیں جائے گا اور ایک وقت آئے گا کہ آزاد فلسطین کا قیام ہو گا۔
فلسطینی صدرمحمودعباس کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان ابتدائی دور 1948 سے پہلے فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے لیے جتنا ممکن ہوا فلسطینی بھائیوں کی مدد کی، عالمی برادری کے سامنے بھی پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی مکمل حمایت کی۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ربیکا خان کی ‘منگنی’ شدید تنقید کی زد میں
جون 29, 2024 -
ایپل کمپنی کے متعدد آئی فونز کی قیمتیں گر گئیں
جولائی 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔