وزیراعظم شہبازشریف نےگولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کوملاقات کےلئے دعوت دےدی۔
ذرائع کےمطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے انعام کا اعلان متوقع ہے۔وزیراعظم شہباز شریف ارشد ندیم کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کریں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں آج شام استقبالیہ دیا جائے گا،تقریب میں سابق اولمپینز وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©