وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کے پی کا صوبے بھر کے دینی مدرسوں کی سولرائزیشن کا فیصلہ
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاور کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
وزیر اعلیٰ نے مساجد اور عبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں دینی مدرسوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو بندوبستی اور ضم اضلاع کے دینی مدارس کو سولرائزیشن منصوبے میں شامل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔
علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ 1500 تک رجسٹرڈ دینی مدرسوں کو منصوبے میں شامل کیا جائے اور تمام اضلاع سے مدرسوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ مدرسوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ رہائش پذیر ہوتے ہیں ان کی سہولیات کیلئے شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیڈوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان کی تعیناتی جلد کی جائے، پن بجلی منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے اور پن بجلی منصوبوں میں غیرضروری تاخیر کسی صورت .قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیاکہ آمدن کا ذریعہ بننے والے منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب بھرمیں دفعہ 144نافذ،نوٹیفکیشن جاری
اگست 22, 2024 -
ویمن ایشیاکپ میں قومی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
جولائی 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔