وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کاحوصلہ بڑھانےکیلئےرحیم یار خان پہنچ گئیں

0
7

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازپولیس کاحوصلہ بڑھانےکےلئےخود رحیم یارخان پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشیخ زیدہسپتال رحیم یارخان پہنچی،مریم نوازنےکچہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی ۔زخمی اہلکاروں میں وسیم ارشد، بلال ، فاروق ، نبیل شہزاد ،زاہد،سعید ، محمد ایوب کے لئے صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےزخمی اہلکاروں کےوالدین اوراہلخانہ سےبھی ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں۔انکی تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں۔حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال کے ڈاکٹر اور سٹاف کی بھی بات سنی اور مسئلہ حل کرنے کی ہدا یت کی ۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،آئی جی ، ایڈیشنل آئی جیز پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔

Leave a reply