وزیراعلیٰ مریم نوازکاپنجاب بھرمیں سکول بلڈنگزکی چیکنگ کاحکم

0
14

وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب بھرمیں سکول بلڈنگزکی چیکنگ کاحکم دےدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہدایت کی کہ مخدوش اورخستہ حال عمارتوں میں بنےسکول سیل کردیاجائےاورسکولوں کی صفائی کی صورتحال کی چیکنگ کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ، مجھے یقین ہے کہ کچھ سالوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی، شاباش دینے میں کنجوس نہیں، چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے سخت رویہ اپنانا پڑتا ہے، ہر آنے والے دن میں بہتری آ رہی ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پولیس کو عوام میں ریلیف اور مجرموں میں خوف کا احساس پیدا کرنا چاہیے ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین اور فیصلہ کن کارروائی کر کے خوف زدہ کیا جائے۔ جرائم بر خلاف پراپرٹی کے رجحان پر قابو پایا جائے ۔

Leave a reply