وزیراعلیٰ پنجاب کی قومی ہیروارشد ندیم کےگھرآمد،مریم نوازنے فخر پاکستان کودس کروڑکا چیک اورہنڈاسوک کارکی چابی پیش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازمیاں چنوں کےنواحی گاؤں میں ارشدندیم کےگھرپہنچیں۔
قومی ہیروارشدندیم اوراہلخانہ نےوزیراعلیٰ مریم نوازکابھرپوراستقبال کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےارشدندیم کی والدہ رضیہ پروین کوگلےلگا لیاا ور مبارکبادپیش کی۔مریم نوازنے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گھر کے اندر خود جاکر ارشد ندیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔
قومی ہیروارشدندیم نے اولمپکس مقابلوں کی یاد تازہ کی اور اپنی کاوش سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اولمپیئن ارشد ندیم کودس کروڑ روپے کا چیک اور ہنڈا سوک کا ر پی اے کے92.97کی چابی پیش کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کے کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔
اولمپین ارشد ندیم اور انکے والدین نے وزیر اعلیٰ کی آمد کو عزت افزائی قرار دیا۔
سینئروزیر مریم اورنگزیب ، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر ،معاون خصوصی ذیشان ملک ،ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ ،چیف سیکرٹری ، اے سی ایس ساوتھ ، اے آئی جی ساوتھ،سیکرٹری سپورٹس،کمشنر ، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر بھی موجود تھے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 14, 2024فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کے چرچے
مئی 16, 2024 -
2024 میں سیاحت کیلئے بہترین ممالک کی فہرست
مئی 27, 2024 -
نئی گاڑی خریدیں اور لاکھوں روپے کی بچت پائیں
اپریل 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔