وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی مارکیٹنگ کمپنی کے صدر ٹونی کلیٹن(Tony Clayton)سے ملاقات
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی پنجاب اسمبلی چیمبر میں امریکی کلیٹن(Clayton)ایگری۔مارکیٹنگ کمپنی کے صدر ٹونی کلیٹن(Tony Clayton)سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے امریکی ایگری کمپنی کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب مسعود انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ٹونی کلیٹن نے صوبائی وزراء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری کمپنی کا مقصد بہترین لائیو سٹاک سروسز،فیڈ،آلات اور سپلائز کے ذریعے جانوروں کی جینیاتی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
کمپنی ایس آئی ایف سی(SIFC)کے ساتھ بریڈ ایمپورئمنٹ او گرین انشیٹو پروگرام کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں ڈیری اور بیف فارمنگ پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی اولین ترجیح لائیو سٹاک سے منسلک چھوٹے اور درمیانے درجے کے فارمرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت
نومبر 6, 2024فضائی آلودگی میں اضافہ:حکومت ان ایکشن
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔