وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسپورٹ سیکٹر کے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس۔

0
94

لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب، پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ کا اصولی فیصلہ

طلبا کے لئے بائیک کی تعداد مزید بڑھائی جائے ۔قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی ہدایت، طلبہ کے لئے بائیک کی ماہانہ قسط کم از کم رکھی جائے۔

طلبہ کا مالی بوجھ بٹانا حکومت کی زمہ داری ہے۔ عوام کے لئے بس کا کرایہ بھی کم سے کم مقرر کا جائے۔ 20 ہزار الیکٹرک اور پٹرول بائیکس پراجیکٹ اور پانچ شہروں میں 657 بس سروس پراجیکٹ پر بریفنگ

طلبہ کو 19 ہزار پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیگی۔  پنجاب بھر میں ٹریفک لائیسنس کے حامل سٹوڈنٹس کو بائیکس دی جائیں گی۔

بنک آف پنچاب کے اشتراک سے طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک دی جائیں گی ۔ سود حکومت پنجاب ادا کرے گی ہے، پٹرول بائیک کی ماہانہ قسط پانچ ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی۔

مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔ شہروں میں میل اور فی میل سٹوڈنٹس کیلئے 50٫50 فیصد کوٹہ مختص ہے جبکہ دیہات میں 70 فیصد طلباء اور 30 فیصد کوٹہ طالبات کیلئے مختص ہے۔ عید سے پہلے درخواستیں کی وصولی کا اعلان کیا جائے۔ مریم نواز شریف

لاہور کیلئے 300، راولپنڈی 78, ملتان 100 فیصل آباد 110 بہاولپور 42 ہائبرڈ ڈیزل بسیں لائی جائیں گی۔  27 مکمل الیکٹرک بسیں لاہور میں چلائی جائیں گی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب کی بسوں کا کرایہ کم سے کم رکھنے کی ہدایت۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، فنانس،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، چیئرمین پی آئی ٹی بی، بینک آف پنجاب سے نوفل داؤد اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت

Leave a reply