وطن کی خاطراپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کو سلام، وزیراعظم

0
19

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ وطن کی خاطراپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالےپاک فضائیہ کے شہداکوسلام پیش کرتےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کایوم فضائیہ پراپنےپروگرام میں کہناتھاکہ پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں اورپیشہ ورانہ مہارت کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی ، عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا، پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے ، وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

Leave a reply