وفاقی دارالحکومت میں روٹی کی قیمت سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

0
67

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سیل کیے گئے تمام تندوروں کو فوری ڈی سیل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم،روٹی زیادہ قیمت پر بیچنے والے گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم۔

ضلعی انتظامیہ کا روٹی کی قیمت سے متعلق 26 اپریل کا نوٹیفکیشن برقرار رہے گا، نان بائی ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ کے 26 اپریل کے نوٹیفکیشن کی پاسداری کرے۔

8 مئی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے مطابق انتظامیہ نے روٹی کی قیمت کا تعین کرتے ہوئے نان بائی ایسوسی ایشن سے مشاورت نہیں کی، ڈپٹی کمشنر نے روٹی کی قیمت کے تعین کیلئے نان بائیوں کے نمائندوں سے مشاورت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کو آج 12 بجے نان بائی ایسوسی ایشن کو اپنے دفتر مشاورت کرنے کا حکم، ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کے اجلاس کی رپورٹ 3 روز میں عدالت میں جمع کرائی جائے ۔

Leave a reply