ولودومیر زیلنسکی:امریکا نے تعاون نہ کیا تو یوکرین دفاع سے محروم رہ جائےگا

0
43

صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج پسپائی سے بچنےکی کوشش کر رہی ہے لیکن امریکا نے تعاون نہ کیا تو یوکرین دفاع سے محروم رہ جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ محاذ پر صورتحال مستحکم رہی تو نئی بریگیڈز کو تیار کرنا ممکن ہو سکتا ہے اور انہیں مسلح کیا جا سکتا ہے لیکن امریکا نے امداد نہ دی تو روس کے خلاف برسر پیکار یوکرینی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔

یوکرین کی جانب سے روس پر حملے کی کوشش ناکام رہی تھی۔ یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین پر گزشتہ رات 4 میزائل فائر کیے، روسی فوج نے یوکرین کے 4 ریجنز میں 12 ڈرون داغے جن میں سے 9 مار گرائے تاہم یوکرین فوج کی جانب سے کسی جانی و مالی نقصان کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

Leave a reply