وی آئی پیزکی سیکیورٹی اخراجات کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش

0
12

وزارت داخلہ نےججز،وزرااوربیوروکریٹس کی سیکیورٹی کےاخراجات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردیں ۔

وزارت داخلہ کی دستاویز کےمطابق ججز ،وزراء اور بیوروکریسی کو وی وی آئی پیز کے طور پر ڈیل کیا جاتا ہے ۔ ان کی سیکیورٹی پر 44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران و اہل کار 24 گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں ۔ججز،وزراء اور بیوروکریسی کی سیکیورٹی پر صرف ایک ماہ میں چار کروڑ 78 لاکھ 85 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے ۔
دستاویزکےمطابق ججز کے ساتھ 34 گاڑیاں اور 409 گارڈز تعینات ہیں ۔ ججز کی سیکیورٹی پر مجموعی طور پر تین کروڑ 68 لاکھ 83 ہزار روپے کے اخراجات آئے ۔بیوروکریٹس کے ساتھ چھ گاڑیاں اور 79 اہل کار تعینات ہیں۔ان پر مجموعی طور پر 69 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے ۔
دستاویزکےمطابق وزراء کے ساتھ چار گاڑیاں اور 44 سیکیورٹی اہل کار تعینات ہیں ،وزراء کی سیکیورٹی پر 40 لاکھ 68 ہزار روپے سے زائد کے اخراجات آئے ۔ان اخراجات میں گاڑیوں کا پٹرول اور مرمت سمیت سیکیورٹی اہل کاروں کی تنخواہ شامل ہے۔

Leave a reply