یواےای کاایران کی جانب سے آبنائےہرمزمیں آئل ٹینکرکونشانہ بنائے جانے کاالزام

0
4

متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس کے ایک آئل ٹینکر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق حملہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا، جس میں دو ڈرونز استعمال کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا اور آبنائے ہرمز کو اقتصادی دباؤ یا بلیک میلنگ کے طور پر استعمال کرنا بحری قزاقی کے مترادف ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حملے عالمی تجارتی راستوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اس لیے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ بین الاقوامی تجارت متاثر نہ ہو۔

Leave a reply