سعودی حکومت کابڑااقدام،عازمین کیلئےپاسپورٹ کے بجائے ڈیجیٹل آئی ڈی متعارف کرادی

0
6

سعودی عرب نے حج کے دوران عازمین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب حجاج کرام مملکت کے اندر سفر کے لیے پاسپورٹ کے بجائے ڈیجیٹل شناختی کارڈ استعمال کر سکیں گے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے مطابق عازمین حج کو ڈیجیٹل وزیٹر آئی ڈی فراہم کی جائے گی، جو مملکت کے اندر ایک مستند سرکاری دستاویز کے طور پر قابلِ قبول ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، جس سے عازمین کی نقل و حرکت مزید آسان اور محفوظ ہو جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سہولت کے بعد حجاج کو ہر وقت فزیکل پاسپورٹ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے خاص طور پر حج کے رش کے دوران سہولت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عازمین کو جدید سہولیات فراہم کرنا اور ان کے سفر کو زیادہ منظم اور آسان بنانا ہے۔

Leave a reply