ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلاب برپا،واٹس ایپ کےانٹرفیس میں نمایاں تبدیلیاں لانے کی تیاریاں

0
1

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے جلد ایک نیا اور منفرد ڈیزائن متعارف کرانے جا رہا ہے، جس سے ایپ کا استعمال مزید جدید اور دلچسپ ہو جائے گا۔
سوشل میڈیا کی دنیا میں واٹس ایپ اپنی سادگی اور آسان استعمال کی وجہ سے سب سے مقبول ایپس میں شمار ہوتی ہے، اور اب کمپنی اس کے یوزر انٹرفیس کو اپڈیٹ کرنے پر کام کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کے آئی او ایس میں متعارف کرائے گئے “مائع گلاس” ڈیزائن سے متاثر ہو کر واٹس ایپ بھی اپنے انٹرفیس میں نمایاں تبدیلیاں لانے کی تیاری کر رہا ہے۔
ڈبلیو اے بییٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق نئے ڈیزائن میں فلوٹنگ چیٹ بار اور شفاف نیویگیشن بار شامل ہوں گے، جو ایپ کے مجموعی انداز کو جدید بنائیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچرز ابھی تک عام یا بیٹا صارفین کیلئے دستیاب نہیں، تاہم ابتدائی طور پر ان کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹا اس اپڈیٹ کو مرحلہ وار متعارف کرا سکتی ہے، جس کے باعث تمام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 2025 کے آخر میں بھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اس نئے ڈیزائن کے حوالے سے اشارے سامنے آئے تھے۔

Leave a reply