پاکستان اورانگلینڈ ٹاکرا: سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا

0
26

پاکستان ٹوڈے: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا ۔

میزبان انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 22مئی کو ہیڈنگلے ،لیڈز میں شیڈول سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذرہوگیا تھا،شدید بارش کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے25 مئی کو کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا اور شدید بارش کے باعث ٹاس بھی ممکن نہیں ہوپایا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج کپتان بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

،قومی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان ،عثمان خان ،ابرار احمد،حارث رؤف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اورشاہین آفریدی شامل ہیں ۔

انگلینڈ ٹیم کو جوز بٹلرلیڈ کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک،بین ڈکٹ،معین علی،ول جیکس،لیام لیونگسٹون،ثام کرن،جونی بیرسٹو،فلپ سالٹ،جوفرا آرچر،ٹام ہارٹلی،کرس جارڈن،عادل رشید،ریس ٹوپلی اورمارک ووڈشامل ہیں

Leave a reply