پاکستان شاہینزکےہاتھوں بنگلہ دیش اےکوشکست

0
79

پاکستان شاہینزنے148رنزسےبنگلہ دیش اےکوشکست دےکرسیریزمیں 1-0برتری حاصل کرلی۔
ڈارون کےڈی ایکس سی ایرنیامیں کھلےگئےمیچ میں پاکستان شاہینزنےپہلےکھیلتےہوئےبنگلہ دیش اےکو428رنزکاہدف دیاتھاجس کےجواب میں بنگلہ دیش اےتمام کھلاڑی279رنزپرآؤٹ ہوگئے۔
پاکستان شاہینزکی جانب سےمہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ نےبنگلہ دیش اےکےکھلاڑی کومشکل میں ڈال دیا۔مہران ممتاز نے 84 رنز کے عوض 4 اور شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش اے نے میچ کے آخری روز 20 رنز بغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ کے لیے 50 اور دوسری وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت قائم کی۔ ایک موقع پر 190 رنز پر اس کی صرف تین وکٹیں گری تھیں لیکن 36 رنز کے اضافے پر اس کی 5 وکٹیں گر گئیں۔
دوسری اننگز میں بنگلہ دیش اے کے امیت حسن نے 14 چوکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور کیے۔ پرویز حسین نے57 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
بنگلہ دیش اےکےآخری کھلاڑی کی شراکت سے29رنزبنے تاہم محمد علی نے آخری بیٹر مقید الاسلام کو ہریرہ کے ہاتھوں کیچ کرا کر جیت کو یقینی بنایا۔
پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز 467 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی جس میں محمد ہریرہ 218 اور کامران غلام 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسری اننگز 226 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی جس میں عمیر بن یوسف 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور مبصر خان نے 95 بنائے۔
واضح رہےکہ پاکستان شاہینزاوربنگلہ دیش اےکےدرمیان دوسراچارروزہ میچ جمعے کےروزاسی گراؤنڈمیں کھیلاجائےگا۔

Leave a reply