کیا پاکستان میںانٹرنیٹ فائروال منصوبہ قابل عمل ہو پائے گا؟
کیابراہ راست سیٹیلائٹ سروس کے بعد انٹرنیٹ مانیٹرنگ ممکن ہو گی؟۔ ماہرین نے بتا دیا۔ فائر وال کے ذریعے انٹرنیٹ پر نامناسب مواد کو روکا اورناپسندیدہ ویب سائٹس کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ کو جزوی طور پر کنٹرول کیا جاتا ہے، جن میں شمالی کوریا، چین اور کچھ دیگر ممالک شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق فائروال سسٹم بنیادی طور پر جو انٹرنیٹ گیٹ ویز ہیں، اسے وہاں لگایا جاتا ہے، جہاں سے انٹرنیٹ اپ لنک اور ڈاؤن لنک ہوتا ہے اور اس کا مقصد انٹرنیٹ ٹریفک کو فلٹر کرنا ہوتا ہے، مگرفائر وال سسٹم وہاں کام نہیں کرپاتا، جہاں صارفین مختلف ویب سائٹس دیکھنے کیلئے وی پی این استعمال کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیٹ کے بارے میں جس طرح کی پالیسیز وضع کر رہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ گوگل ، فیس بک اور ایکس جیسی بڑی کمپنیوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ پاکستان میں اپنے سرور انسٹال کریں، تاکہ ناپسندیدہ مواد ہٹوایا جا سکے، تاہم ماہرین کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنکس سیٹیلائٹ کے ذریعے براہ راست انٹرنیٹ سروسز پروائڈ کرنے جا رہی ہے۔
جس کے بعد صارفین کا انٹرنیٹ سروس پروائڈرز پر انحصار ختم ہو جائے گا اور وہ براہ راست سیٹیلائٹ سے منسلک ہو جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ براہ راست سیٹیلائٹ سروس انڈونیشیا اور قطر ایئرلائن میں مہیا کر دی گئی ہے ، جس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اب مستقبل میں کوئی بھی فائر وال کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز کو ریگولیٹ نہیں کر پائے گا۔
سوئٹزر لینڈ میں تارکین وطن کو در پیش چیلنجز
ستمبر 12, 2024یوٹیوب کا 2 نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان
ستمبر 12, 2024ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔