پاکستان میں مہنگائی مزید کم ہونےکاامکان ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

0
14

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال میں پاکستان میں مہنگائی مزیدکم ہونےکاامکان ظاہرکیاہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اےبی ڈی)کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق حکومتی اخراجات میں کمی، نجی شعبے کو فروغ دینا بھی پاکستانی معیشت کے رجحان میں بہتری کی شرط ہوگی، مہنگائی کی شرح سال 2023 تک 29.2 فیصد تک کی سطح پر تھی جو 2024 میں کم ہو کر 23.4 فیصد پر آ چکی ہے۔
اےڈی بی کی پاکستان سےمتعلق رپورٹ کےمطابق مالی سال 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک جبکہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے لیکن معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں افراط زر زائد رہی جبکہ دوسری ششماہی میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی جس کے بعد دیگر مثبت اشاریوں سے شرح سود میں کمی ہوئی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ منظم شرح سود، ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے پاکستان میں مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔

Leave a reply