پنجاب حکومت کانئی لگژری گاڑیا ں خریدنےکافیصلہ

0
20

پنجاب حکومت نےپارلیمانی سیکرٹریزی اورصوبائی وزرا کے لئے لگرثری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق 20 لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کے پاس لگژری گاڑیاں موجود ہونے کے باوجود اضافی 20 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی ،مسلم لیگ ن کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکرٹریز کو کروڑؤں روپے کی نئی گاڑیاں دی جائیں گی۔61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے پارلیمانی سیکرٹریز، افسران کیلئے مہنگی ترین 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے 22 کروڑ سے 29 لگژری گاڑیاں، ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور کی جانب سے 76 لگژری گاڑیاں خرینے کی درخواست کی گئی تھی،ایس اینڈ جی اے ڈی کے پروٹوکول کیلئے 3 کروڑ 61لاکھ سے دو لگژری گاڑیاں بھی انڈس موٹرز سے خریدی جائیں گی ،صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔ایک کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار روپے گاڑیوں پر ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا، 30 گاڑیوں کی سجاوٹ کیلئے 3 کروڑ مزید خرچ کیے جائیں گے۔
دستاویزات کےمطابق پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے صرف 9 گاڑیوں کی ضرورت تھی مگر 20 اضافی گاڑیاں بھی خریدنے کی منظوری دی گئی۔

Leave a reply