پنجاب پولیس میں تقرروتبادلے:نوٹیفکیشن جاری

0
11

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس افسران کے تقررو تبادلوں  کےنوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق کیپٹن(ر) بلال افتخار کو ڈی پی او جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کو ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔ڈی پی او کاڑہ طارق عزیز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایس پی یو پنجاب تعینات کر دیا گیا۔آصف امین کو ڈی پی او مری تعینات کر دیا گیا۔زنیرہ اظفر ایس ایس پی سپیشل برانچ روالپنڈی کاچارج سونپ دیاگیا۔صبا ستار کوایس ایس پی انویسٹی گیشن روالپنڈی تعینات کردیاگیا۔محمد معاذ ظفر کوایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق حسن بن اقبال ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ لاہور تعینات ،مغیث احمدکو سی ٹی او مری تعینات کردیاگیا۔اویس علی کو اے ایس پی مری تعینات کردیاگیا۔محمد وقار عظیم کوڈی ایس پی گلبرگ فیصل آباد تعینات کردیاگیا۔ڈی ایس پی مری ارشد محمود کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری۔اختر فاروق کو ڈی پی او میانوالی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ندیم عباس کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا۔

Leave a reply