پہلی نجی سپیس واک کیلئے خلائی مشن کی روانگی

0
11

پہلی نجی سپیس واک کیلئے خلائی مشن کی روانگی۔ سپیس ایکس کا پولار یس  ڈان مشن رواں ہفتے پہلی نجی سپیس واک کا مظاہرہ کرے گا۔
شفٹ پے منٹس کمپنی کے سی ای او آئزاک مین پولیرس ڈان مشن کی قیادت کر رہے ہیں، وہ سارہ گیلس کے ساتھ سپیس واک کرنیوالے دو خلابازوں میں سے ایک ہوں گے۔خلا میں سپیس واک کرنے کا کارنامہ انجام دینے کا حق پہلے صرف سرکاری خلائی ایجنسیوں کے خلابازوں کو ہی کیا تھا۔
اب یہ پہلی بار ہےکہ کسی پرائیوٹ کمپنی کی جانب سے منتخب کردہ خلا باز خلا میں سپیس واک کریں گے۔اس مشن کی لانچنگ فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے کی گئی ، جس میں عملے کے چار ارکان میں سے دو ارکان زمین کے گرد مدار میں رہتے ہوئے اپنے کریو ڈریگن کیپسول سے باہر نکلیں گے۔
یہ سپیس واک، سپیس ایکس کے نئے سپیس سوٹ کیلئےایک اہم امتحان اور تجربہ ہوگا، چونکہ کیپسول میں ایئر لاک نہیں، اس لیے یہ مکمل طور پر دباؤ کا شکار ہوگا، لہٰذا عملے کے تمام ارکان کا سپیس واک کے دوران تمام تر انحصار اپنے سوٹ پر ہوگا۔

Leave a reply