پی ٹی آئی پرپابندی:ن لیگ اورپیپلزپارٹی متحرک

0
58

تحریک انصاف پرپابندی اورآرٹیکل 6کےاطلاق کےمعاملےپرحکمران جماعت اوراتحادی جماعت پیپلزپارٹی میں مشاورت کاعمل تیزہوگیا۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں مشاورت کا عمل تیز ہوگیا،پیپلز پارٹی نے ن لیگی راہنماؤں سے ملاقات کے بعد پارٹی میں مشاورت تیز کر دی۔پیپلز پارٹی دیگر ہم خیال جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ مسلم لیگ ن بھی دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان جبکہ ن لیگ سے اسحاق ڈار پارلیمنٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔اعظم نذیر تارڑ، فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل قانونی محاذ سنبھالیں گے۔

Leave a reply