چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےجسٹس منصورعلی کے خط کاجواب دیدیا

0
10

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےجسٹس منصورعلی شاہ کےخط کاجواب دےدیا۔
ذرائع کےمطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےخط کے جواب میں لکھاکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ججز کمیٹی میں شامل ہونے کا کہا گیا،مگرجسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےخط میں کہاکہ جسٹس منیب کا کمیٹی میں رویہ مناسب نہیں تھا اور وہ اجلاس سے واک آؤٹ بھی کر گئے۔ جسٹس منیب اختر نے پریکٹس پروسیجر قانون کی مخالفت کی، جسٹس منیب اختر سے تعطیلات کے دوران کمیٹی اجلاس میں شرکت پر اصرار کیا لیکن وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دستیاب نہیں تھے، پریکٹس پروسیجر قانون کہتا ہے ارجنٹ نوعیت کے مقدمات پر 14 دن میں سماعت ہوگی۔
واضح رہےکہ جسٹس منصور علی شاہ نے خط لکھ کر صدارتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔جسٹس منصور نے جسٹس منیب اختر کی کمیٹی سے اخراج پر سوال اٹھایا تھا۔

Leave a reply