چین نے شدید سمندری طوفانوں سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا ۔ چین کی ایک فرم نے دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائنز لانچ کر دیں، جو کیٹیگری فائیو کے طاقتور سمندری طوفانوں کے دوران بھی توانائی پیدا کر سکتی ہیں۔
چین کاترقی کی جانب ایک اورقدم،چین نےبجلی پیداکرنےکےلئےشدیدسمندری طوفانوں کاسہارالےلیا۔سمندری طوفان وہ خوفناک چیزہےجس کےآنےپروارننگ جاری کرتےہوئےحکومت وقت وہاں کےعلاقوں کوخالی کروالیتی ہےمگرچین نےاس سےبھی فائدہ اٹھاتےہوئےبجلی پیداکرنےکامنصوبہ بنالیا۔
چینی کمپنی منگ یانگ سمارٹ انرجی کی جانب سے تیار کردہ میگا اوشن ایکس پلیٹ فارم دو ونڈ ٹربائنز، جو انگریزی حرف وی (V) کی شکل کے ڈھانچے پر لگائے گئے ہیں، پر مشتمل ہے اور یہ 16 میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جنوبی چین کے ساحلی شہر گوانگزو میں لگائے گئے ٹربائن پلیٹ فارم سالانہ 54 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں، جو ہر سال چین کے 30 ہزار گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔کمپنی نے سب سے پہلے 2020 میں چھوٹے سکیل کے پروٹو ٹائپ کا تجربہ کیا تھا اور رواں سال اپریل میں اوشن ایکس پلیٹ فارم کی اصل حجم کے ساتھ تنصیب مکمل کی۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس کی مضبوط مزاحمت 79.8 ایم پی ایس شدت کے طوفانوں کو برداشت کر سکتی ہے۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔