چین کی 6 جی ٹیکنالوجی کی تیاری میں بڑی پیشرفت،چین نے 6 جی ٹیکنالوجی کی تیاری کے حوالے سے اہم پیشرفت کرتے ہوئے 3 اہم 6 جی ٹیکنالوجی سٹینڈرڈز کو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے ذریعے متعارف کرایا ہے۔یوں چین دنیا میں 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بننا چاہتا ہے۔
اس کی جانب سے متعارف کرائے گئے سٹینڈرڈز کا مقصد آئی ٹی یو کے 2030 فریم ورک کے منظرنامے کو بہتر بنانا ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 6 جی ٹیکنالوجی کے تینوں سٹینڈرڈز کی منظوری 26 جولائی کو آئی ٹی یو کے ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرڈائزیشن سیکٹر سٹڈی گروپ 13 کے اجلاس کے دوران دی گئی تھی۔ہر ٹیکنالوجی کے سٹینڈرڈز کو تشکیل دینا بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ ماہرین اور کمپنیاں ان کے ذریعے ابتدائی مسابقتی سبقت حاصل کرتے ہیں، امریکا اور یورپ کے مقابلے میں مشرقی ایشیائی ممالک میں 6 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس متعارف
اکتوبر 12, 2024پاکستان میں آئی فون 16 ٹیکس کے بعد کتنے کا ہے؟
اکتوبر 11, 2024سام سنگ نے نیا فون گلیکسی اے 16 فائیو جی متعارف کروا دیا
اکتوبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔