
اے آئی صارفین کیلئے اہم خبر، چیٹ جی پی ٹی نے ٹاسکس نامی کارآمد فیچرمتعارف کروا دیا ۔
اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کا ایک نیا فیچر ٹاسکس بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کو کوئی کام ایک بار یا بار بار مستقبل میں مقررہ وقت پر کرنے کی ہدایت کر سکیں گے۔
اب تک چیٹ جی پی ٹی میں کئی ایسے فیچرز موجود نہیں جو اسے بہت زیادہ کارآمد ڈیجیٹل اسسٹنٹ بناسکیں،یہی وجہ ہے کہ ٹاسکس فیچر کو چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے، تاکہ اس سے گوگل اسسٹنٹ اور Siri جیسے اسسٹنٹس کو ٹکر دی جا سکے۔
چیٹ جی پی ٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کے سیٹ کیے گئے ریمائنڈرز چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن میں پروفائل مینیو میں ٹاسکس پیج پر موجود ہوں گے۔صارفین انہیں وہاں دیکھ کر تبدیل یا ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔ایک وقت میں 10 ٹاسکس شیڈول کرنے کی اجازت ہوگی۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو آپ ہر صبح موسم کا حال جاننے، حصص کی قیمتوں کو دیکھنے یا کسی غیر ملکی زبان کا ایک نیا لفظ سیکھنے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔دن بھر کی اے آئی نیوز کی سمری بھی اس کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے،مگر کمپنی نے وعدہ کیا کہ مستقبل قریب میں یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔
ہم اپنی ناک کیوں نہیں دیکھ سکتے؟ دلچسپ حقیقت سامنےآگئی
اپریل 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی نےڈپٹی کمشنرکوجلسےکیلئے درخواست دیدی
ستمبر 20, 2024 -
سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے سفیر مقرر
مئی 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | ||||
| 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
| 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
| 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
| 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |














