ڈالرمزیدسستا،روپیہ مستحکم

0
14

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی ہونےسےروپیہ مستحکم ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.13 روپے سے کم ہوکر 278.04 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 970 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 186 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 198 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 39 کروڑ 17 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 67 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,564 جبکہ کم ترین سطح 79,798 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply