ڈالرگراؤٹ کاشکار،روپیہ مزیدتگڑا

0
12

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرگراؤٹ کاشکارہوگیاجبکہ روپیہ مزیدتگڑاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 277اعشاریہ 84 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس 90 ہزار 593 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 457 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔181کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 222 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 64 کروڑ 86 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 36 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 90,593 جبکہ کم ترین سطح 89,373 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply