کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے267 ویں پوپ منتخب

0
12

کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے267 ویں پوپ منتخب ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے،، رابرٹ پری ووسٹ تاریخ میں پہلے امریکی پوپ ہیں اور وہ پوپ لیو چہاردہم کہلائیں گے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق رابرٹ پری ووسٹ 2023 میں کارڈینل بنے، اس سے قبل وہ 2015 سے 2023 تک پیرو میں بطور بشپ کام کرتے رہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ پری ووسٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جان کر فخر ہوا کہ وہ پہلے امریکی پوپ ہیں، ٹرمپ نے پوپ لیو سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہےکہ پوپ فرانسس گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے۔ نئے پوپ کو لاطینی زبان میں ان کے منتخب کردہ نام کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا اور پھر دنیا سے خطاب کریں گے۔

Leave a reply