کوئی شک نہیں کہ بارڈرپارسےفتنہ الخوارج آرہےہیں،علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ افغانستان کوسپرپاورکےخلاف کامیابیاں ملیں تواس میں پاکستان کاکردار ہے،کوئی شک نہیں کہ بارڈرپارسےفتنہ الخوارج آرہےہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ افغانستان سےمتعلق جوبات کی تھی اس طرف حکومت بھی آگئی ہے،کہاافغانستان سےبات چیت کریں حکومت بات کررہی ہے،افغانستان کےساتھ کےپی کی طویل سرحدہےاورزبان بھی ایک ہے،امریکہ افغانستان سےگیاہےتواس میں پاکستان کااہم کرداہے،افغانستان کوسپرپاورکےخلاف کامیابیاں ملیں تواس میں پاکستان کاکردار ہے،افغانستان کاشکوہ ہےکہ پاکستان اسکی سرزمین پرکارروائیاں کررہاہے،افغان حکام فتنہ الخوارج کواپنی سرزمین میں ٹھکانےدےرہےہیں توکیوں؟کہاتھاہماری مرضی کےبغیرصوبےمیں آپریشن نہیں ہوگا،شک نہیں کہ بارڈرپارسےفتنہ الخوارج آرہےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ایپکس کمیٹی میں26نومبرسےمتعلق سخت گفتگوہوئی،ایپکس کمیٹی میں سخت گفتگوہوئی توبات9مئی تک چلی گئی،ایپکس کمیٹی میں بتایامیں تو9مئی سےپہلےاٹھایاجاچکاتھا،آرمی چیف کےسامنےساری بات رکھی،مذاکراتی کمیٹی میں26نومبرسےمتعلق جوڈیشل کمیشن کامطالبہ کیا،یہ لوگ ریڈزون میں ہمارےکارکنان کی موجودگی ثابت کریں گے،یہ لوگ کہتےہیں فائرنگ نہیں کی توہم وہ بھی ثابت کریں گے۔
علی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ بطوروزیراعلیٰ میری کچھ ذمہ داریاں ہیں،وفاقی حکومت سےملناپڑتاہے،پنجاب میں جوکچھ میرےساتھ ہواشایدہی کسی کےساتھ ہواہو،پاکستان کےلئے جومیرےساتھ ہواہےاس کومعاف کرنےکیلئے تیارہوں،گورنرکےپی نےوفاقی فنڈزسےمتعلق گفتگومیں غلط بیانی کی ،گورنرکوروکاکہ غلط بیانی نہ کریں کہنےلگےمجھےگفتگوسےنہ روکیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کاآئندہ ہفتہ کاڈیوٹی روسٹرجاری
فروری 8, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
رینجرز اور پولیس کی سموں گوٹھ میں کارروائی
مئی 16, 2024 -
قومی ٹیم میں گروپ بندی،کپتان رضوان بول پڑے
اکتوبر 28, 2024 -
پنجاب کےبعدقومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافےکافیصلہ
جنوری 22, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔