پاکستان ٹوڈے: کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
آسٹریلیا اور برطانیہ کے سائنسدانوں نے کوانٹم کمپیوٹر کو غلطیوں سے پاک اور مزید مستحکم بنانے کیلئے انتہائی خالص سیلیکون بنا لیا۔ یونیورسٹی آف میلبرن اور یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے ایک نئی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئےایک انتہائی خالص سیلیکون بنایا ہے ،جو بڑے بڑے کوانٹم کمپیوٹرز بنانے کیلئےانتہائی موزوں میٹریل ہے۔
یہ کوانٹم کمپیوٹرز انسانیت کیلئے انقلابی ثابت ہوسکتے ہیں اور ایسے مسائل کو حل کر سکتے ہیں جن کو حل کرنے کیلئے موجودہ ٹیکنالوجی سیکڑوں برس کا وقت درکار ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کوانٹم بِٹس یا کیوبٹس کلاسیکل کمپیوٹر میں بٹس کی طرح کوانٹم کمپیوٹرز کی بنیاد ہوتے ہیں،
تاہم ان کو ان کے ماحول میں ہونیوالے معمولی سی تغیرات (جیسے کہ درجہ حرارت میں تبدیلی) بھی متاثر کر سکتی ہیں۔ اس لیے جو کوانٹم کمپیوٹر ہمارے پاس آج موجود ہیں اور درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے ان کو فریج میں رکھا جاتا ہے ،اس کے باوجود یہ صرف سیکنڈ کے ایک حصے تک ہی بغیر غلطی کیے چل سکتے ہیں۔نیا میٹریل اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد گار ہو گا۔
یوٹیوب نے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا
نومبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔