کینیڈا:وزیراعظم مارک کارنی کاقبل ازوقت انتخابات کرانےکااعلان

0
44

کینیڈاکےوزیراعظم مارک کارنی نےقبل ازوقت انتخابات کرانےکااعلان کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق کینیڈاکےنومنتخب وزیراعظم مارک کارنی نےپارلیمنٹ تحلیل کردی اورقبل ازوقت رواں سال 28اپریل کوانتخابات کرانےکااعلان کردیا۔کینیڈامیں شیڈول کےمطابق انتخابات 20اکتوبرکوہونےتھے۔
وزیراعظم مارک کارنی کاکہناتھاکہ کینیڈاکومحفوظ بنانےکےلئےابھی بہت کچھ کرناہے،امریکاکےساتھ تجارتی جنگ سب سےاہم خطرات میں سےایک ہے،ہمیں اپنی زندگی کےسب سےبڑےبحران کاسامناہے،ٹرمپ سے نمٹنےکیلئےکینیڈاکےلوگوں سےمضبوط مینڈیٹ مانگ رہاہوں۔
مارک کارنی کامزیدکہناتھاکہ نئی کینیڈین معیشت کی تعمیرمیں تبدیلی کی ضرورت ہے،ٹرمپ کےاقدامات سےہماری معیشت اورخودمختاری کوخطرات لاحق ہیں، ہماراجواب ایک مضبوط معیشت اورزیادہ محفوظ کینیڈاکی تعمیرکیلئےہوناچاہیے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکےاستعفےکےبعدمارک کارنی کولبرل پارٹی رہنمامنتخب کیاگیاتھامارک کارنی نے14مارچ کونئی کابینہ کےساتھ بطور وزیراعظم حلف اٹھایاتھا۔

Leave a reply