گنڈاپورکوانقلاب لاناہےتوکےپی میں تعلیم اورصحت کےشعبےمیں لائیں،عطاتارڑ

0
7

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ علی امین گنڈاپورکوانقلاب لانا ہے تو خیبرپختونخواہ میں تعلیم اورصحت کےشعبےمیں لائیں۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ہم نے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کا بائیکاٹ کیا، وزیراعظم کے واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک نے بھی جنرل اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا، اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی ہو چکا تھا۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ فلسطین کےصدرمحمودعباس نےپاکستان کی حمایت کوخوش آئندقراردیتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کابازوپکڑکرکہاکہ آپ ہمارےبھائی ہیں، فلسطین کے صدر نے فلسطین کاز کے لئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاسپورٹ پر لکھا ہے کہ یہ پاسپورٹ ماسوائے اسرائیل کے تمام ممالک کے لئے کارآمد ہے۔
وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت انداز سے آگے بڑھ رہی ہے،پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اور 6.9 فیصد تک آگئی ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان کی اکنامک پالیسی کی تعریف کی ہے، اقوام متحدہ میں ترک صدر نے بھی کہا کہ آپ کی اکانومی میں بہتری آئی ہے، اب دنیا کے ممالک ہماری اکنامک پالیسی کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں، دنیا کے ممالک نہ صرف ہماری معاشی پالیسی کو تسلیم کر رہے ہیں بلکہ اسے سراہ رہے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تحریک انصاف ملک کوغیرمستحکم کرناچاہتی ہے،وزیراعلیٰ کےپی علی امین کو انقلاب لانا ہے تو خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلاب لائیں، یہ ملک کی معیشت کی بہتری کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، سرکاری وسائل کو استعمال کر کے وفاق پر لشکر کشی کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی۔ لشکر کشی کرنے کے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، لشکر کشی کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، دس وزیر، گاڑیوں اور سرکاری بندوں کے ساتھ انقلاب نہیں آتا۔

Leave a reply