گوگل فوٹوز نے نئے اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرا دئیے،سرچ انجن گوگل نے گوگل فوٹو ایپ میں اپنے ویڈیو ایڈیٹرز کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے ویڈیو ایڈیٹنگ کو آسان بنانا ہے۔
گوگل فوٹوز کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹولز اور موجودہ خصوصیات تک رسائی سمیت متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔گوگل فوٹوز کی طرف سے اعلان کردہ نئی کلیدی تبدیلیوں میں سے ایک صارف انٹرفیس ہے، جہاں ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز اب زیادہ نمایاں طور پر دکھائے جاتے ہیں، جس سے صارفین کو تیزی سے ایڈیٹنگ کرنے اور پھر اسے لانچ کرنے کی اجازت ملتی ہے۔
متعارف کرائے گئے نئے ٹولز میں ایک اپ ڈیٹڈ ٹرم فیچر بھی ہے، جو ویڈیو کلپس کو کاٹنے کیلئے زیادہ درست طریقے سے کنٹرول بٹن پیش کرتا ہے۔گوگل فوٹوز ایپ میں آٹو انہینس ٹول صارفین کو رنگوں کو ایڈجسٹ کرنے اور صرف ایک ٹیپ کے ساتھ اپنی فوٹیج کو بہتر بنانے کی اجازت دیتا ہے، جبکہ سپیڈ کنٹرول کی خصوصیت صارفین کو اپنی ویڈیوز کی رفتار میں ترمیم کرنے کی سہولت دیتی ہے ، جس سے تیز یا سست پلے بیک ممکن ہوگا۔
کمپنی کے مطابق ان ٹولز کے ذریعے صارفین کم سے کم کوشش کے ساتھ پیشہ ورانہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔یہ اپ ڈیٹ فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر جاری کی گئی ہے اور جلد ہی آئی او ایس پر بھی اپ ڈیٹس آجائیں گی۔
پاکستان میں آئی فون 16 ٹیکس کے بعد کتنے کا ہے؟
اکتوبر 11, 2024سام سنگ نے نیا فون گلیکسی اے 16 فائیو جی متعارف کروا دیا
اکتوبر 10, 2024فیس بک میں متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کر وادی گئیں
اکتوبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔