یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط، الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا نوٹس لینے کی اپیل
پاکستان ٹوڈے: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے اور ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا۔
یاسمین راشد نے خط میں مزید کہا 8 فروری کو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 کا سہارا لے کر حکومت بنانی پڑی، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے، الیکشن کمیشن باندی بنا ہوا ہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی اور نہ بیرون ملک۔
یاسمین راشد نے اپنے خط میں چیف جسٹس سے ان معاملات کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
یاد رہے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام 4 صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا تھا۔
ججزتعیناتی رولزمیں ترامیم سے متعلق جوڈیشل کمیشن کااجلاس
ستمبر 13, 2024عمر ان خان نےپارٹی کیلئے جیل سے اہم پیغام جاری کردیا
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بلاول بھٹوزرداری کا موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ
فروری 8, 2024 -
پنجاب یونیورسٹی: انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کا آغاز
اپریل 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔