
یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو پلیٹ فارم نے ہیک اکاؤنٹ ریکور کرنے میں مددگار اے آئی چیٹ متعارف کروا دیا۔
یوٹیوب کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو اس کی واپسی لگ بھگ ناممکن ہوتی ہے یاپھر اس کیلئے کافی انتظار کرنا پڑتا ہے،مگر یہ اے آئی چیٹ بوٹ اکاؤنٹ ریکور کرنے کیساتھ اس کی سیکیورٹی کو بھی مضبوط بنائے گا۔
یوٹیوب نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ایسا ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو ہیکرز کا ہدف بننے والے اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔گوگل سپورٹ پیج نے اسے ٹربل شوٹنگ ٹول قرار دیا ہے۔اس چیٹ بوٹ تک رسائی یوٹیوب ہیلپ سینٹر کے ذریعے ممکن ہوگی اور اس کی جانب سے ہیک ہونیوالے اکاؤنٹس کے صارف سے مختلف سوالات پوچھے جائیں گے، تاکہ وہ اپنے یوٹیوب چینلز میں کی جانیوالی تبدیلیوں کو ریورس کرسکیں۔
یہ اے آئی اسسٹنٹ ابھی صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی حاصل ہے،مگر گوگل کے مطابق بتدریج اس فیچر کو تمام یوٹیوب صارفین کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔
فیس بک میں نئی تبدیلی جومکمل طور پر بدل دے گی
اکتوبر 8, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ماحولیاتی تبدیلی نے موسموں سے متعلق پیشگوئی مشکل بنا دی
اپریل 30, 2025 -
ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی بندش:معاملہ عدالت میں پہنچ گیا
اگست 16, 2024 -
کیا سوزوکی مہران گاڑی نئے انداز میں واپس آرہی ہے؟
اپریل 9, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














