یوٹیوب نے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا

0
22

یوٹیوب کے صارفین کیلئے خوشخبری ، دنیا کی مشہور ویڈیوز شیئرنگ ایپ نے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا ۔
گوگل کی ملکیت میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر ایک نیا پلے بیک سلائیڈر متعارف کروایا جا رہا ہے، جس میں ایسے ٹولز موجود ہیں، جو ویڈیو دیکھنے والے کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیں گے ۔
9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے پرانے پلے بیک سپیڈ آپشن کو نئے سلائیڈرز سے تبدیل کیا جا رہا ہے ۔اس نئے سلائیڈر میں صارفین ویڈیو پلے بیک سپیڈ کو 0.05 سیکنڈ بھی کرسکیں گے۔ پلے بیک سپیڈ کنٹرولزسے صارفین کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ یعنی صارفین اگر کوئی لیکچر سن رہے ہیں یا کوئی چیز دیکھ رہے ہیں تو وہ سپیڈ کنٹرولر سے پلے بیک کرکے زیادہ بہتر طریقے سے دیکھ اور سن سکیں گے۔
اس سے قبل پلے بیک کنٹرولز میں صارفین کو 5 آپشنز 0.25x، 1.0x، 1.25x، 1.5x اور 2.0 دستیاب تھے۔ اب پرانے سلائیڈرز کے آپشنز تو موجود ہوں گے، مگر ساتھ 0.25 سیکنڈ، 0.5 سیکنڈ اور 0.75 سیکنڈ کے آپشنز بھی نظر آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے بعد ڈیسک ٹاپ میں بھی یہ آپشنز متعارف کروائے جائیں گے۔

Leave a reply