ایمازون کا 11 برس بعد نیا فون متعارف کرانے کا اعلان

0
3

نت نئے فونز کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Amazon نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد سمارٹ فون مارکیٹ میں دوبارہ قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے 2014 میں اپنے پہلے سمارٹ فون کی ناکامی کے بعد اب ایک نئے اور جدید موبائل فون پر کام شروع کر دیا ہے، جس سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ایمازون کے اس نئے موبائل فون منصوبے کا نام’’ٹرانسفارمر‘‘ رکھا گیا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔
کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا فون روایتی سمارٹ فونز سے مختلف ہوگا اور صارفین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایمازون کے اس نئے سمارٹ فون میں کمپنی کا معروف وائس اسسٹنٹ Amazon Alexa مرکزی کردار ادا کرے گا، جسے مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے، جو صارفین کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ذہن نشین رہے کہ ایمازون نے 2014 میں اپنا پہلا سمارٹ فون ’’فائر فون‘‘متعارف کرایا تھا، تاہم یہ ڈیوائس صارفین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور مارکیٹ میں بری طرح ناکام رہی۔ اسی ناکامی کے بعد کمپنی نے سمارٹ فون سیکٹر سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

Leave a reply