توشہ خانہ ٹوکیس:بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی ضمانت خارج

0
40

توشہ خانہ ٹوکیس میں عدالت نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی ضمانت خارج کردی۔
اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان اوربشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس پرسماعت ہوئی،اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا،ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئےجبکہ ملزمان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
ایف آئی اےپراسیکیوٹرنےکہاکہ ملزمان نے بلغاری سیٹ سعودی حکومت سے وصول کیا، بلغاری سیٹ میں دو آئٹمز نیکلیس اور ائیر رنگز کا ریکارڈ وزارت خارجہ سے حاصل کیا گیا ہے، ریکارڈ کے مطابق دونوں آئٹمز کی قیمت 7 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے، ملزمان نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا، ملزمان نے پرائیویٹ فرم سے بلغاری سیٹ کی قیمت صرف 58 لاکھ روپے لگوائی، ایف آئی پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت سے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
وکلاصفائی نےدرخواست ضمانت خارج کرنےکی استدعاکی مخالفت میں دلائل دئیے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
وقفے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
عدالت نےکہاکہ دو اکتوبر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرنےدلائل میں کہاکہ توشہ خانہ ٹوکیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزمات ایک جیسے وعدہ معاف گواہ ہیں،ایک توشہ خانہ کے دو مقدمات کیسے بن سکتے ہیں،دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں،بشریٰ بی بی 7 مہینے سے قید ہے،سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد اس کیس کو ختم ہونا چاہئے، نیب عدالت سے اسپیشل جج سنٹرل کو کیس منتقل ہوا لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ضمانت نہیں ملی،عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نےمزیدکارروائی کےلئے سماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply