پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ برطانیہ کے بعد امریکہ کیلئے روانہ

0
36

پاکستان ٹوڈے: پاک انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ کے چار میچز پر مشتمل سیریز کے 2 میچز بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، اور پھر 22 مئی کو لیڈز میں سیریز کا پہلا میچ باعث منسوخ ہو گیا تھا، جبکہ 28 مئی کو کارڈف میں ہونے والا تیسرا ٹی 20 بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا، 25 مئی کو دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے آخری میچ میں بھی انگلینڈ نے پاکستان کو مات دیدی۔ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈکپ کیلئے امریکہ روانہ ہو گئی،قومی ٹیم پہلا میچ 6جون کو امریکہ کیخلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔

Leave a reply