یو اے ای: کرکٹ بورڈ نےعثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

0
132

دبئی:(پاکستان ٹوڈے) یو اے ای بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان خان نے امارات کرکٹ بورڈ سے غلط بیانی کی اور سہولتوں کا فائدہ اٹھایا، عثمان خان یو اے ای سے کھیلنے کے پابند تھے لیکن اب وہ ایسا نہیں کر رہے۔

ای سی بی نے عثمان خان کو سالانہ کنٹریکٹ بھی دیا تھا جبکہ حال ہی میں ہونیوالے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں وہ امارت کے لوکل پلیئر کے طور پر کھیلے تھے۔

امارات کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان خان نے اس کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں وہ اب یو اے ای بورڈ کے تحت ہونیوالے کسی بھی ایونٹ میں 5 سال تک شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Leave a reply